رافیل طیاروں کو غلطی سے پاکستان مت بھیجنا،پر خچے اڑ جائینگے
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر اور بی جے پی کے رکن اسمبلی گوتم گمبھیر کو رافیل طیاروں سے متعلق اپنی فخریہ ٹویٹ پر صارفین کے ساتھ عالمی صحافیوں کی جانب سے بھی سبکی اْٹھانا پڑ گئی۔ جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو فرانس سے 5 رافیل طیارے موصول ہوگئے ہیں جس پر سابق انڈین کرکٹر اور حال ہی سیاست میں قدم رکھنے والے گوتم گمبھیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک فخریہ ٹوئٹ کی جس میں ایک تصویر میں رافیل طیاروں کو فضاؤں میں اڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور انہوں نے کیپشن دیا کہ ’بڑے پرندے بالاخر بھارت پہنچ گئے‘۔بھارتی کرکٹرز اپنی متنازع ٹویٹس کے باعث عالمی شہرت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس ٹویٹ کے جواب میں آسٹریلیا، روس اور دیگر ممالک کے صارفین ہی نہیں بلکہ صحافیوں نے بھی گوتم گمبھیر کو آڑے ہاتھوں لیا اور سابق بھارتی کرکٹر جواب نہ ہونے کے باعث اپنا سا منہ لیکر رہ گئے۔روس سے تعلق رکھنے والے ایک صارف مائیکل بورس نے گوتم گمبھیر کو جواب دیا کہ ”خیال رکھیں، انہیں پاکستان نہ بھیجئے گا ورنہ پاکستانی پائلٹس بڑے پرندوں کا شکار کرنا خوب جانتے ہیں۔ ان بڑے پرندوں کو میرا یہی پیغام ہے کہ اپنے گھونسلوں میں رہیں اور محفوظ رہیں۔“قبل ازیں آسڑیلوی صحافی ڈینس فریڈمین نے گوتم گمبھیر کی ٹویٹ کے جواب میں لکھا تھا کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ طیارے پاکستان کی جانب سرحد عبور نہ کریں ورنہ یہ جادوئی طور پر اسکریپ میں تبدیل ہوجائیں گے۔کئی دیگر صارفین نے گوتم گمبھیر کو 27 فروری 2019 یاد دلائی۔ جبکہ ایک صارف نے سابق کرکٹر سے پوچھا کہ یہ طیارے ایک مرتبہ پھر چائے پینے آرہے ہیں؟ جبکہ غیر ملکی صارفین نے بھارتی طیاروں کو نشانہ بنانے والے پاک فضائیہ کے بہادر ونگ کمانڈر نعمان اور اسکوادڑن لیڈر حسن صدیقی کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
رافیل طیار ے