ادارے میں کرپشن کی تحقیقات کیلئے یوٹیلٹی سٹورز کے چیئر مین کاایف آئی اے کو خط

ادارے میں کرپشن کی تحقیقات کیلئے یوٹیلٹی سٹورز کے چیئر مین کاایف آئی اے کو خط

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عوام کو سستی اشیاکی فراہمی کرنے والے ادارے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے چیئرمین نے اپنے ہی ادارے میں لوٹ مار کے الزامات لگا دیے۔یوٹیلیٹی اسٹورز کے چیئرمین ذوالقرنین خان نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے اشیاء کی مہنگے داموں خریداری، خرد برد اور خلاف ضابطہ تعیناتیوں کی تحقیقات کرے، اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم ریلیف فنڈ کے استعمال اور اس کی مانیٹرنگ کی بھی تحقیقات کی جائیں۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے سستی چینی خریدنے کے باوجود گودام سے نہ اٹھائی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی طرف سے یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے 2 لاکھ ٹن گندم کی انکوائری کی جائے اور وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت دال، گھی، آئل اور چاول کی خریداری کی تحقیقات کی جائیں۔اسٹورز پرجولائی 2019 سے جون 2020 کے دوران فروخت کی انکوائری کی جائے۔ بورڈ کی منظوری کے بغیر 2606 عارضی ملازمین رمضان کے دوران تعینات کیے گئے اور انتظامیہ کی جانب سے نئے اسٹورز کھولنے کے لیے بورڈ کو بزنس پلان شیئرنہیں کیاگیا۔ نومبر 2018 میں یوٹیلیٹی اسٹورز کو 8 ارب خسارہ تھا اور وہ دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، اسٹورز کو چلانے کے لیے بینک سے قرض لیاگیا جب کہ حکومت نے اسٹورز چلانے کے لیے 31 ارب 50 کروڑ روپے کے فنڈز دیے۔

یوٹیلٹی سٹورز

مزید :

صفحہ اول -