راجن پور میں سی ٹی ڈی نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا،5دہشتگرد ہلاک

  راجن پور میں سی ٹی ڈی نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا،5دہشتگرد ...

  

راجن پور(آئی این پی)پنجاب کے علاقے راجن پور میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا،کاؤنٹر ٹیراررزم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے۔پولیس کے مطابق راجن پور کے علاقے عربی ٹبہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے 10سے 15کلو گرام وزنی بم اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا،مارے جانے والے دہشت گردوں کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سی ٹی ڈی

مزید :

صفحہ اول -