کورونا ویکسین کی پاکستان میں آزمائش،رضا کاروں کا اندراج شروع

کورونا ویکسین کی پاکستان میں آزمائش،رضا کاروں کا اندراج شروع

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا ویکسین کی پاکستان میں آزمائش کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور اس مقصد کیلئے رضاکاروں کے ناموں کے اندارج کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔وائس چانسلریونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے اشتراک سے کورونا کی ویکسین کی آزمائش پاکستان میں بھی کی جائے گی۔کورونا کی آزمائش کے لیے رضاکاروں کے ناموں کا اندراج شروع کردیا گیاہے۔ کورونا ویکسین کی آزمائش کیلئے 20 ہزار افراد کا اندراج کیا جائیگا۔انہوں نے بتایا کہ ویکسین کی آزمائش کے لیے دو ماہ لگ سکتے ہیں، برطانیہ سے ویکسین بھیجنے کی تصدیق پر حکومت پاکستان سے اجازت لی جائے گی۔

ویکسین آزمائش

مزید :

صفحہ اول -