چمن میں دوسرے روز بھی ریلی،سرحد کھولنے کا مطالبہ،لیویز پر پتھراؤ،13زخمی

  چمن میں دوسرے روز بھی ریلی،سرحد کھولنے کا مطالبہ،لیویز پر پتھراؤ،13زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چمن(این این آئی) پاک افغان بارڈر باب دوستی پر بارڈر کھولنے کے مطالبہ پر مظاہرین نے دوسرے روز بھی اشتعال انگیزی دکھائی اور پرتشدد ریلی نکالی۔اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ میں 3 لیوز کے اہلکاراور 10 افراد مزید زخمی ہوئے ہیں۔لیویز حکام کے مطابق مشتعل مظاہرین نے دوبارہ پاک افغان بارڈر باب دوستی کی جانب ریلی نکالی،مظاہرین کو باب دوستی جانے سے روکنے پر سیکیورٹی اہلکاروں اور مظاہرین میں دوبارہ جھڑپیں ہوئیں۔ مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کے نتیجے میں 3 لیویز اہلکار زخمی ہوئے، سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 7 مظاہرین بھی زخمی ہوئے۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچے سمیت 7 زخمی لائے گئے ہیں۔
چمن بارڈر

مزید :

صفحہ اول -