کراچی میں بارش کے بعد سندھ حکومت کا کردار قابل تعریف،بلاول کی شاباش

  کراچی میں بارش کے بعد سندھ حکومت کا کردار قابل تعریف،بلاول کی شاباش

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شہر قائد میں بارش کے بعد سندھ حکومت کے کردار کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی رہنماؤں اور سندھ حکومت کے وزراء سعید غنی اور ناصر شاہ نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی اورشہرکی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا۔اس موقع پر سعید غنی نے کہاکہ کچھ عناصر مسائل کے حل کے بجائے اپنی مذموم سیاست چمکانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایم کیوایم اور پی ٹی آئی کے نمائندے عوام کے لئے کچھ کرنے کو تیار نہیں، پی پی پی کے جیالے رہنما و کارکنان بارشوں کے بعد کے حالات میں عوام کے ساتھ کھڑے رہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے ناصر شاہ سے بارشوں کے بعد شہر کی صورتحال کے حوالے بھی دریافت کیا۔ناصر شاہ نے کہا کہ انتظامی طور پر ایم کیوایم کی شہری حکومت کے تحت کراچی میں نکاسی کا نظام تباہ ہوچکا ہے۔ تمام سٹیک ہولڈرز کو دعوت دی کہ الزام تراشیوں کے بجائے مسائل کے حل کیلئے آگے آئیں۔اس موقع پر بلاول زرداری نے شہر قائد کے مسائل کے حل کے سلسلے میں سندھ حکومت کے کردار کی حوصلہ افزائی کی۔

بلاول شاباش

مزید :

صفحہ اول -