کورونا سے مزید 21افراد جاں بحق، ملک بھر سے کورونا کے 855نئے کیسز رپورٹ

کورونا سے مزید 21افراد جاں بحق، ملک بھر سے کورونا کے 855نئے کیسز رپورٹ

  

اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)ملک بھر میں کورونا سے مزید 21 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ، 855 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے ہلاکتوں کی تعداد 5967 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 278892 تک جاپہنچی ہے جمعہ کے روز ملک بھر سے کورونا کے مزید 855 کیسز اور 21 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جن میں سندھ سے 489 کیسز اور 11 اموات، پنجاب سے 218 کیسز 2 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 98 کیسز اور 5 اموات،، گلگت 15 کیسز اور آزاد کشمیر سے 8 کیسز اور 3 ہلاکتیں سامنے آئیں۔پنجاب سے ا کورونا کے 218کیسز اور 2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کْل تعداد 92873 اور ہلاکتیں 2140 ہو چکی ہیں۔صوبے میں اب تک کورونا کے 85526 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا کے مزید 27 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔گلگت بلتستان سے کورونا کے مزید 15 کیسز سامنے آئے ہیں۔ا?زاد کشمیر سے کورونا کے مزید 8 کیسز اور 3 ہلاکتیں سامنے آئیں۔آزاد کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 2073 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 54 ہے۔جمعے کو سندھ میں کورونا کے باعث مزید 11 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 2220 ہوگئی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید 489 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 121039 تک جاپہنچی ہے۔صوبے میں اب تک 110738 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔بلوچستان میں جمعرات کو کورونا کے مزید 24 کیسز سامنے آئے جس کے بعد کورونا کے مریضوں کی تعداد 11732 ہوگئی جب کہ اب تک مہلک وائرس کے باعث 136 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔خیبر پختونخوا میں جمعے کو کورونا کے مزید 98 کیسز اور 5 ہلاکتیں سامنے آئیں

کورونا ہلاکتیں

مزید :

صفحہ اول -