پنجاب حکومت کا حضرت بابا فرید ؒکا 778واں عرس محدود کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا حضرت بابا فرید ؒکا 778واں عرس محدود کرنے کا فیصلہ

  

لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت نے کورونا کے باعث برصغیر پاک ہند کے صوفی بزرگ حضرت بابا فرید کا 778واں عرس محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، دربار کے سجادہ نشین چند مخصوص افراد کے ہمراہ روایتی رسومات ادا کریں گے۔اس حوالے سے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق رواں سال پاکپتن میں بابا فریدکے عرس کی تقریبات منعقد نہیں ہو نگی، تاہم دربار کے سجادہ نشین اپنے خاندان کے افراداور چند مخصوص افراد کے ہمراہ حکومتی ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے روایتی رسومات ادا کریں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عرس تقریبات میں عام زائرین کو شرکت کی اجازت نہیں ہو گی، عرس کی پندرہ روزہ تقریبات 25 ذوالحج سے شروع ہوں گی۔

پنجاب حکومت

مزید :

صفحہ اول -