جامعہ پنجاب کے سابق پروفیسرز رجسٹرار احمد علی چٹھہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

  جامعہ پنجاب کے سابق پروفیسرز رجسٹرار احمد علی چٹھہ کو فائرنگ کر کے قتل کر ...

  

لاہور (کرائم رپورٹر+ خبر نگار) پنجاب یونیورسٹی کے سابق پروفیسر کو قتل کر دیا گیا۔ مقتول احمد علی چٹھہ پنجاب یونیورسٹی کے سابق پروفیسر اور سابق رجسٹرار تھے۔وزیر اعلی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ مصطفیٰ ٹاؤن کے رہائشی 65سالہ پروفیسر ڈاکٹر علی احمد چٹھہ پنجاب یونیورسٹی کے سابق پروفیسر اور پنجاب یونیورسٹی کے سابق رجسٹرار تھے۔گزشتہ روز گھرسے قربانی کا جانور لینے نکلے، وحدت روڈ کے قریب پولیس ناکے سے چند گز کے فاصلے پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار وں نے سر پر گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا۔پروفیسر احمد علی چٹھہ کو شدید زخمی حالت میں مقامی ہسپتال میں لے جاتے وہ وہ جانبر نہ ہو سکے۔پولیس کے مطابق مقتول کے سر پر گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ مقتول کی دیرینہ دشمنی چلی آ رہی تھی۔پولیس نے مقتول کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔سی سی پی او لاہور ذولفقار حمید کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹارگٹڈ کلنگ ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی صدر آپریشن اور ایس پی انویسٹی گیشن صدر ڈویژن کی نگرانی میں چھاپے مارنے کے لیے دو الگ الگ ٹیموں کو تشکیل دے دیا گیا ہے۔ ادھروزیر اعلیٰ پنجاب محمد عثمان بزدار نے پروفیسر علی احمد چٹھہ کے دن دیہاڑے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

پروفیسر قتل

مزید :

صفحہ اول -