نواز شریف نے ضمانت دی انہیں عمران کے 5 سال رہنے پر اعتراض نہیں، شیخ رشید

نواز شریف نے ضمانت دی انہیں عمران کے 5 سال رہنے پر اعتراض نہیں، شیخ رشید

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف ضمانت دے کر گئے ہیں کہ انہیں عمران خان کے 5 سال رہنے پر کوئی اعتراض نہیں۔و فاقی وزیر شیخ رشید نے یہ انکشاف جیو نیوز کے پروگرام 'نیا پاکستان' میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ شہباز شریف ان کی پارٹی کے آدمی ہیں، وہ خواہ مخواہ پنگا لینے کے عادی نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پنگا نہیں لیں گے، سیاسی جوڈو کراٹے ہوتے رہیں گے لیکن عمران خان کہیں نہیں جارہے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے قربانی کے لئے ساڑھے 3 لاکھ کے دو اونٹ خرید لئے، شیخ رشید نے کہا بچپن سے قربانی کا جانور کوخریدنے جاتا ہوں، بیماری کے باوجود خود مویشی منڈی گیا، بھاتا کرنے بعد دو خوبصورت اونٹ ساڑھے تین میں خرید لئے۔ شیخ رشید آج عید الضحی کے پہلے روز قربانی کیلئے خریدے گئے دونوں اونٹوں کی قربانی دیں گے۔

شیخ رشید

شیخ رشید

مزید :

صفحہ اول -