ہدف سے زائد ٹیکس جمع ہونا ایف بی آر کی اچھی کار کردگی کا عکاس،اسد عمر
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اسد عمر نے رواں مالی سال کے پہلے ماہ مقررہ ہدف سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کرنے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی نئی ٹیم کی کارکردگی کو قابل ستائش قرار دیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مالی سال 21-2020 کے پہلے ماہ 243 ارب ٹیکس اکٹھا کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا لیکن اس دوران نے300 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا جو ہدف سے 57 ارب روپے زیا د ہ ہے۔ وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ ہدف سے زائدٹیکس جمع ہونا ایف بی آرکی نئی ٹیم کی اچھی پر فارمنس کا عکاس ہے۔انکا کہنا تھا جولائی میں ایف بی آر کی ٹیکس کلیکشن شاندار رہی، جولائی میں 57 بلین روپے ٹیکس جمع ہوا جو مقررہ ہدف سے زیادہ ہے۔ کورونا کی روک تھام کیلئے کامیاب کوششوں سے معاشی سرگرمیاں شروع ہوئیں اور ٹیکس وصولی میں اضافہ معیشت کی تیزی سے واپس ترقی کی عکاسی ہے۔
اسد عمر