عید قرباں پرمستحقین کی مدد میں کوئی کسر اٹھانہ رکھیں،شہباز شریف

عید قرباں پرمستحقین کی مدد میں کوئی کسر اٹھانہ رکھیں،شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحی کی مبارکبا ددیتے ہوئے کہاکہ اس مرتبہ حج اور عید قربان وبا کے ماحول میں آئی ہے، عوام مشکل صورتحال سے دوچار ہیں۔امسال عید قرباں متقاضی ہے کہ اسوہ ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے ہم مستحقین کی مدد میں کوئی کسر اٹھانہ رکھیں۔اس دن کا پیغام ہے کہ ہم اپنی گردنیں اللہ تعالی کے حکم کے سامنے جھکا دیں اور اپنی خواہشات کی قربانی دیں۔عید قرباں پر ہمیں مقبوضہ فلسطین، جموں وکشمیر سمیت محصور اوردنیا بھر میں مستحق مسلمانوں کو یاد رکھنا ہے۔اس مبارک دن اللہ تعالی سے بخشش ومغفرت طلب کرتے ہوئے امت مسلمہ کی سربلندی، اتحاد، مسائل وامراض سے نجات اور مقبوضات کی آزادی کے لئے خصوصی دعا کی جائے۔
متقاضی

مزید :

صفحہ اول -