اپوزیشن کی ترامیم مان لیں تو زرداری کا کیس ختم ہو جائیگا،شہزاد اکبر

اپوزیشن کی ترامیم مان لیں تو زرداری کا کیس ختم ہو جائیگا،شہزاد اکبر

  

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے کہاہے کہ اپوزیشن نے جو ترامیم دیں وہ سب اپنی ذات کیلئے ہیں، اپوزیشن کی ترامیم مان لی جائیں توزرداری کاکیس ختم ہوجائیگا۔بلاول کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب کا قانون سپریم کورٹ کی اسکروٹنی سے گزر چکا ہے۔ نیب کی 90 دن کی حراست قوم کوگمراہ کرنے کیلئے کی جاتی ہے۔ نیب کے قانون میں کوئی خرابی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی گرفتاری اورضمانت کے قانون پرکنفیوژن پھیلائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی وصیت لے آؤں گا، بلاول اپنی وصیت بھی لے آئیں جس کے ذریعے انہیں چیئرمین شپ ملی۔ بلاول ملک میں رہے نہ انہیں قوانین کا پتا ہے، منتخب لوگوں کو اپنے اثاثے الیکشن کمیشن میں جمع کرانے ہوتے ہیں۔شہزاد اکبر کے مطابق ان کی بیوی کے نام ایک جائیداد ہے جو انہیں والد کی طرف سے ملی۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی 7نسلوں کی وضاحت دوں گااوربلاول بھی دیں، بلاول بھٹو بھی اپنی 7 نسلوں کاحساب کتاب دستاویزات کیساتھ دیں۔

شہزاد اکبر

مزید :

صفحہ اول -