برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنرکی امت مسلمہ کو عید الاضحی کی مبارکباد

  برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنرکی امت مسلمہ کو عید الاضحی کی مبارکباد

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ ہمیں قربانی کی یاد دلاتی ہے۔ ہماری قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ پاکستان میں کورونا کے کیسز کم ہو رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو پیغام میں انہوں نے تمام مسلمانوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی، اور کہا ہے کہ یہ عید ہمیں قربانی کی یاد دلاتی ہے، ہم سب نے کورونا کے دوران بہت کچھ قربان کیا ہے۔ ہم نے کھیلوں کو قربان کیا ہے، پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز بہت اہم ہے، ہم چھکا لگا کر بیماری کو ہار دیں گے، ہم نے اپنوں سے دوری کی بھی قربانی دی ہے۔ویڈیو پیغام میں کرسچن ٹرنر کا کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ کورونا کی وجہ سے پورا پاکستان نہیں گھوما، ہماری قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ پاکستان میں کورونا کے کیسز کم ہو رہے ہیں، بڑی عید پر بڑی حفاظت ضروری ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر

مزید :

صفحہ اول -