پاکستان کی ہر خوشی اور غم میں ہمیشہ ساتھ دینگے، جاپانی سفیر

پاکستان کی ہر خوشی اور غم میں ہمیشہ ساتھ دینگے، جاپانی سفیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں جاپان کے سفیر کونینوری متسودا نے اپنے ایک پیغام میں حکومت جاپان کی جانب سے پاکستا نیو ں اور حجاج کرام کو عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کی۔ان کا کہنا تھا جاپان اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ خوشگوار اور دوستانہ رہے ہیں، سچے دو ست کی حیثیت سے پاکستانی عوام کیلئے امن، ترقی اورخوشحالی کے خواہشمند ہیں۔ کونینوری متسودا نے کہا جاپان پاکستان کیساتھ مستقبل میں بھی باہمی تعاون جاری رکھے گا، پاکستان کی ہر خوشی اور غم میں جاپان ہمیشہ ساتھ دیگا۔ا چاہے کورونا وبا ہو، ٹڈی دل کا حملہ یا سیلاب، جاپان حکومت پاکستان کیساتھ ہے۔
جاپانی سفیر

مزید :

صفحہ اول -