کراچی، اجتماعی قربانی کیلئے مختص میدانوں سے بارشی پانی نہ نکالا جا سکا

کراچی، اجتماعی قربانی کیلئے مختص میدانوں سے بارشی پانی نہ نکالا جا سکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں اجتماعی قربانی کے لیے دیے گئے بیشتر میدانوں کا برا حال ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے رواں سال اجتماعی قربانی کے لیے میدان مختص کیے گئے ہیں لیکن گزشتہ دنوں ہونے والی بارش نے میدانوں کا برا حال کردیا ہے۔کہیں بارش کا پانی جمع تو کہیں کیچڑ ہی کیچڑ نظرآرہی ہے، اس کے علاوہ مکھیوں اور مچھروں کی بھی بہتات ہے۔ماڈل کالونی کے گولڈ گراؤنڈ اور گلشن اقبال میں واقع منگل بازار گراؤنڈ کی صورتحال بھی خراب ہے جب کہ عزیزآباد کا جناح گراونڈ فیملی پارک بن چکا ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اجتماعی قربانی سے نہ صرف پارک کی خوبصورتی متاثر ہوگی بلکہ بچوں سے ان کا پلے گراؤنڈ بھی چھن جائے گا۔سندھ حکومت نے میدانوں میں اجتماعی قربانی کا تو کہہ دیا لیکن ان کی صفائی کے انتظامات نہیں کیے گئے ہیں جس پر شہری پریشان ہیں۔
بارشی پانی

مزید :

صفحہ آخر -