ٹیکس وصولی ہدف میں کامیابیوں کے مثبت اثرات ہونگے، علیم خان

ٹیکس وصولی ہدف میں کامیابیوں کے مثبت اثرات ہونگے، علیم خان

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان تیزی سے ترقی و خوشحالی کی را ہ پر گامزن ہے، سٹاک مارکیٹ میں نمایاں بہتری اور ٹیکس وصولی کے ہدف میں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں جس کے ملک کے ہر شعبے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے خصوصی گفتگو میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملکی تعمیر و ترقی کے لئے سنجیدہ کاوشیں کر رہے ہیں اور بالخصوص کورونا کے بحران کے باوجو دانہوں نے وطن عزیز کو مشکل صورتحال سے نکالا ہے۔نئے مالی سال کا پہلا مہینہ نمایاں بہتری کا واضح عندیہ دے رہا ہے اور صرف جولائی میں 57اب روپے کی ٹیکس کولیکشن بہترین کارکردگی ہے۔ تعمیراتی شعبے سے منسلک 40صنعتوں کو فروغ حاصل ہو رہا ہے جس سے معیشت کا پہیہ تیزی سے چلے گا۔ مشکلات کے باوجود سامنے آنے والے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرنا ہوگا۔ آنے والے 3برس ملک کو واضح ترقی اور بہتری کی طرف لے کر جائیں گے۔

علیم خان

مزید :

صفحہ آخر -