چیئرمین سینیٹ کی عیدالاضحی کے موقع پر قوم کو مبارک باد

  چیئرمین سینیٹ کی عیدالاضحی کے موقع پر قوم کو مبارک باد

  

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے عیدالاضحی کے موقع پر قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الا ضحی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اطاعت خداوندی اور حضر ت اسماعیل علیہ السلام کی تسلیم و رضا کی شاندار مثال اور یادگار ہے جس نے اطاعت اور قربانی کی ایک ایسی لازوال راویت قائم کی جس کی پیروی تاقیامت جاری رہے گی۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ قربانی کا جذبہ ایک عالمگیر حیثیت کا حامل ہے، دنیا میں کوئی بھی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی ہے جب تک اس میں ایثار اور قربانی کا جذبہ موجود نہ ہو۔

چیئرمین سینیٹ

مزید :

صفحہ آخر -