رجسٹریشن،رنیول فیسوں میں اضافہ حج آرگنائزر کی مشکلات مزید بڑھ گئیں

  رجسٹریشن،رنیول فیسوں میں اضافہ حج آرگنائزر کی مشکلات مزید بڑھ گئیں

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) حج آرگنائزر ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ) نے نئے ممبران کو سہولت دینے کی بجائے رجسٹریشن اور رنیول فیسوں میں اضافہ کر کے حج آرگنائزر کی مشکلات میں اضافہ کر دیا گیا۔ گزشتہ سال سے رجسٹریشن فیس 10ہزار اور رینول فیس 10ہزار سے 20ہزار کی گئی،اب نئے ممبران کیلئے رجسٹریشن فیس 50ہزار کر دی گئی ہے۔ عمرہ اور حج نہ ہونے کی وجہ سے ٹریول ٹریڈ کا کاروبار بند ہے۔ ممبران کیلئے رنیول فیس دینا مسئلہ بنا ہوا ہے،ان حالات میں رنیول نہ کروانے والوں کو دھمکی دی گئی ہے کہ ممبر شپِ کینسل ہو گئی تو دوبا رہ رجسٹریشن کے 50ہزار اور سالانہ ممبر شپِ کے 20ہزار دینا ہوں گے۔ ملک بھر کے ممبران نے ہوپ کے فیصلے کو ظالمانہ قرار دیتے ہو ئے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

فیسیں اضافہ

مزید :

صفحہ آخر -