ہوپ انتخابات 2020-21ء کیلئے الیکشن کمیشن تشکیل

  ہوپ انتخابات 2020-21ء کیلئے الیکشن کمیشن تشکیل

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) حج آرگنائزر ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ) کے 2020-21ء کے انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی تشکیل،19 ستمبر2020ء کو ہونیوالے انتخابات کے انعقاد کیلئے مرکزی چیئرمین ہوپ حاجی شاہد رفیق نے مشاورت کے بعد اسلام آباد کے سنیئر حج آرگنائزر کاروانِ مکہ کے چیف ایگریکٹو الحاج محمد نصیر مْغل کو مرکزی چیئرمین الیکشن کمیٹی مقرر کیا ہے اور مرکزی چیئرمین نصیر مْغل نے زونلز چیئرمین سے مشاورت کے بعد کے پی کے کیلئے واحداللہ پنجاب کیلئے عابد رضاشیخ،سندھ زون کیلئے شکیل احمد بلوچستا ن کیلئے سلیم ناصر کو الیکشن کمیٹی کے ممبرکی ذمہ داری دی ہے۔ مرکزی چیئرمین الیکشن 2021ء نصیر مْغل نے زون کے انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی فوری ہدایت کی ہے۔ آئندہ ہفتے الیکشن شیڈول دینے کا اعلان کیا ہے۔

الیکشن کمیشن تشکیل

مزید :

صفحہ آخر -