6سال سے زائد عرصہ وزارت مذہبی امور میں متعین اہلکاروں کی چھٹی کا امکان

  6سال سے زائد عرصہ وزارت مذہبی امور میں متعین اہلکاروں کی چھٹی کا امکان

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) وزارت مذہبی امور میں دوسرے محکموں سے ڈپیوٹیشن پر آنیوالوں کی واپسی کے بعد 6سال سے زائد عرصہ سے وز ارت مذہبی امور میں فرائض انجام دینے والوں کی چھٹی کا امکان۔ وفاقی سیکرٹری مذہبی امور نے تمام شعبوں سے رپورٹ طلب کر لی۔ روز نامہ پاکستان کو معلوم ہوا ہے جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن، طاہر احسان کو 7سال سے زائد عرصہ۔ سیکشن آفیسر انٹر فیتھ عمران رشید کو 8سال سے زائد، سیکشن آفیسر انٹر فیتھ حماد نذر 8سال سے زائد، اسسٹنٹ ایڈمن سیکشن حافظ اشفاق 15سال سے زائد، سٹینو ٹائپسٹ اشتیاق احمد 10 سال سے زائد، اسسٹنٹ سیمی اللہ 10سال سے زائدعرصہ سے وزارت مذہبی امورمیں موجود ہیں۔ دو افراد کے حوالے سے معلوم ہوا ہے وہ عرصہ سے بغیر ڈیوٹی کے افسروں کی خوشنودی کیساتھ وزارت میں چوہدری ہیں۔ نئے وفاقی سیکرٹری سردار اعجاز احمد خاں جعفر کے حوالے سے معلوم ہوا ہے وہ ہر کام میرٹ پر اور بروقت کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ اپنے ملازمین کی باوقار انداز میں تکریم کو ہمیشہ ترجیح دیتے ہیں۔ یاد رہے سرکاری ملازمین ایک محکمے میں 3سال تک ذمہ داری ادا کرنے کی روایت زیادہ مضبوط ہے۔

وزارت مذہبی امور

مزید :

صفحہ آخر -