پاکستانی طالبہ کا کارنامہ،بھارتی پروفیسر کا ریکارڈ توڑ کر گینزبک میں نام درج کروالیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی ہونہار طالبہ نطالیہ نے بھارتی پروفیسر کا پیریاڈک ٹیبل بنانے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا لاہور سے تعلق رکھنے والی ہونہار طالبہ نطالیہ نے پیریاڈک ٹیبل بنانے کا عالمی ریکارڈ توڑ کر اپنا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کروا لیا ہے نطالیہ کی والدہ شینا کے مطابق نطالیہ نے پیریاڈک ٹیبل ریکارڈ 2 منٹ 42 سیکنڈ میں مکمل کیا بھارت کے کیمسٹری پروفیسر میناکشی اگروال نے 2 منٹ 49 سیکنڈ میں پیریاڈک ٹیبل کا ریکارڈ بنایا تھا جب کہ نطالیہ نے 7 سیکنڈ کے فرق سے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے گینز قوانین کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈ کے چار ممبران نے 18 جولائی کو نطالیہ کا ریکارڈ بنتے براہ راست دیکھا اور 29 جولائی کو گینز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے طالبہ کی کامیابی کا اعلان کیا گیا واضح رہے کہ پیریاڈک ٹیبل کا یہ اعزاز بھارت سے پہلے بھی ایک پاکستانی کے پاس تھا۔
پاکستانی طالبہ