مقبوضہ کشمیر،آزادی پسند ”باغیوں“کی جائیدادیں ہتھیانے کیلئے مزید 44افسر تعینات

مقبوضہ کشمیر،آزادی پسند ”باغیوں“کی جائیدادیں ہتھیانے کیلئے مزید 44افسر ...

  

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کی ہند وتوا مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے نام پر کالے قانون کے تحت آزادی پسند نوجوانوں اور کارکنوں کی اراضی اور جائیدادیں ضبط کرنے کیلئے 44نئے افسروں کا تقررکیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے آزادی پسند سرگرمیوں میں براہ راست یا بلاواسطہ ملوث کشمیریوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں بھارتی وزارت داخلہ نے اس کالے قانون پر فوری عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسے بھارتی پارلیمنٹ نے کشمیریوں کی جدوجہد کو کمزور کرنے کیلئے منظور کیا ہے۔ اطلاعات میں کہاگیا ہے کہ نئے مقرر کئے گئے افسروں کو آزادی پسند تمام نوجوانوں اور کارکنوں کی نشاندہی کرنے اور ان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔ 

افسر تعینات

مزید :

صفحہ آخر -