فنانس ایکٹ 2020 میں کسٹمز پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا،شہباز گل

   فنانس ایکٹ 2020 میں کسٹمز پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا،شہباز گل

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شہباز گل نے کہا ہے کہ فنانس ایکٹ 2020 میں کسٹمز پر کوئی نیا ٹیکس یا ڈیوٹی عائد نہیں کی گئی۔ مالی سال کے پہلے ماہ کا ہدف 243 ارب رکھا گیا جبکہ جمع کردہ ریونیو 300 ارب ہے یہ اضافہ صرف بہتر انتظامی کنٹرول اور نگرانی کے باعث ممکن ہوا۔ملکی معیشت پر معاون خصوصی شہبازگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا  بدل رہا ہے پاکستان، اضافی ریونیو 57 ارب کے باوجود کسٹمز ڈیوٹی میں 25 ارب کا ریلیف دیا گیا، کاروباری کمیونٹی کو 15 ارب ریفنڈز جاری جو گزشتہ سال جولائی میں 7 ارب تھے۔

شہباز گل

مزید :

صفحہ آخر -