تیمر گرہ، دیر لوئر میں غازی فیصل خالد کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

  تیمر گرہ، دیر لوئر میں غازی فیصل خالد کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

  

تیمرگرہ (بیورورپورٹ) دیرلویر، میعار میں فیصل خالد کے حق میں مظاہرہ،فوری رہای کا مطالبہ،گزشتہ رو ز پشاور کے مقامی عدالت کے اندر توہین رسالت کے الزام میں مبینہ طور پر ملوث پیشی کے لئے آنے والے شخص کو فایرنگ کرکے قتل کرنے والے نوجوان فیصل خالد کے حق میں سینکڑوں مظاہرین نے دیرلو ئیر کے علاقہ میعار جندول میں بعد ازجمعہ مظاہرہ کیا،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام مولانا معراج الحق،قاری عبدالرحیم،شوکت علی و دیگرنے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ء ہے جہاں کسی جعلی مدعی نبوت یا توہین رسالت کے مرتکب افراد کو برداشت نہیں کیا جائیگا، حضور ﷺہی آخری نبی اور رحمت دوعالم ہے،جوتمام مسلمانوں کی ایمان کا حصہ ہے  مظاہرین نے کہا کہ توہین رسالت ایکٹ پر عمل درآمد میں تاخیری حربوں کے سبب مسائل پیداہورہے ہیں،حکومت مستقبل میں ایسے عناصر پر کھڑی نظر رکھے جو توہین رسالت ﷺ کے مرتکب ہو ں،مقررین نے مطالبہ کیا کہ فیصل خالد کو فوری رہا کیا جا ئے 

مزید :

صفحہ آخر -