عید الاضحی کے3 روز قصابوں کو”وی آئی پی“ کا درجہ حاصل ہوگا

  عید الاضحی کے3 روز قصابوں کو”وی آئی پی“ کا درجہ حاصل ہوگا

  

لاہور(این این آئی) عید الاضحی کے تین روز تک قصائیوں کو غیر اعلانیہ ”وی آئی پی“ کا درجہ حاصل ہوگا، مہنگائی کو جواز بنانے کیساتھ جانور وں کی قیمت کو دیکھتے ہوئے ذبح کرنے کی اجرت طے کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عوام کی کوشش ہوتی ہے کہ عید الاضحی پرجلد سے جلد اپنا جانور ذبح کرکے گوشت کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے جس کیلئے قصابوں سے پیشگی رابطے کرکے بکنگ کرا لی گئی ہے۔ شہریوں کی طرف سے عید الاضحی سے ایک روز قبل بھی قصابوں سے ٹیلیفونک رابطے اور بالواسطہ ملاقاتیں کر کے قربانی کا جانور ذبح کرنے کیلئے طے شدہ وقت کے بارے میں دوبارہ تصدیق کی گئی۔ دوسری جانب موسمی قصائی بھی میدان میں آ چکے ہیں جو گھروں میں جا کر کم اجرت میں جانور ذبح کرانے کی پیشکش کر رہے ہیں۔

قصائی

مزید :

صفحہ آخر -