کورونا سے نجات کیلئے اللہ تعالیٰ سے معافی مانگیں، شجاعت،پرویزالٰہی،مونس الٰہی

  کورونا سے نجات کیلئے اللہ تعالیٰ سے معافی مانگیں، شجاعت،پرویزالٰہی،مونس ...

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ایم این اے نے عیدالاضحی پر اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ کورونا سے نجات اور اپنی آئندہ نسلوں کو اس سے محفوظ رکھنے کیلئے ہمیں اللہ تعالیٰ کے حضور گڑگڑا کر دعائیں مانگنی چاہئیں اور اپنے گناہوں، کوتاہیوں پر معافی کا طلبگار ہونا چاہئے۔ آج خود کو سپر پاور کہنے اور اپنے میزائلوں، مہلک ہتھیاروں پر انحصار کرنے والوں نے اسے اپنی چودھراہٹ کا معیار بنا رکھا تھا جو اب ختم اور ان کا تمام جنگی ساز و سامان بے کار ہو چکا ہے، اربوں کے میزائل لوہے کے بھاؤ بھی نہیں بکیں گے۔ چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ اس موقع پر ہمیں تمام مظلوم مسلمانوں باالخصوص کشمیریوں کیلئے دعا کرنی چاہئے اور مقبوضہ کشمیر میں ہماری بچیوں پر جو ظلم و زیادتی بھارتی فوج کر رہی ہے انہیں اس سے نجات حاصل ہو۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ آج ہم سب کو مل کر اللہ کریم سے دعا کرنی چاہئے کہ وہ کورونا کی وبا سے ہماری پوری قوم، بچوں اور آئندہ نسلوں کو اس سے محفوظ فرمائے، مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کا جو خون بہہ رہا ہے وہ رنگ لا کر رہے گا اور آزادی ان کا مقدر بنے گی اور انہیں بھارتی ظلم و ستم سے نجات ملے گی

چودھری برادران

مزید :

صفحہ آخر -