فنی تعلیمی بورڈ کی ایک سال کیلئے رجسٹریشن اور امتحانی فیس ختم

فنی تعلیمی بورڈ کی ایک سال کیلئے رجسٹریشن اور امتحانی فیس ختم

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کوویڈ19کے پیش نظر ایک سال کے لئے فنی تعلیمی بورڈ کی رجسٹریشن اور امتحانی فیس ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سال 2020-21 میں ٹیوٹا کے فنی تعلیم کے اداروں میں 90 ہزار طلبا کا داخلہ متوقع ہے ان سے بھی داخلہ فیس نہیں لی جائے گی اور اس مد میں 32کروڑ روپے کی فیس ختم کر دی گئی ہے۔فنی تعلیمی بورڈ کے تحت امتحانات دینے والے پرائیویٹ ٹیکنیکل اداروں کے 17ہزاربچوں کی بھی بورڈ کی رجسٹریشن اور امتحانی فیس ختم کر دی گئی ہے۔اس طرح طلبا وطالبات کوفنی تعلیمی بورڈ کی جانب سے تقریبا23کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ پنجاب حکومت نے ٹیکنیکل اداروں کے طلبا وطالبات کو مجموعی طور پر 55کروڑ روپے ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیس ختم

مزید :

صفحہ آخر -