خیبرپختونخوا اسمبلی میں خاصہ دار فورس ترمیمی بل منظور،واپڈا پر تنقید

  خیبرپختونخوا اسمبلی میں خاصہ دار فورس ترمیمی بل منظور،واپڈا پر تنقید

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا اسمبلی میں خاصہ دار فورس ترمیمی بل منظور کرلیا گیا، صوبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور لٹکتی تاروں پر اپوزیشن اور حکومتی رکن نے واپڈا کو تنقید کا نشانہ بنایا۔خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس ڈپٹی سپیکر محمود جان کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں خیبرپختونخوا خاصہ دار فورس ترامیمی بل منظور کیا گیا، اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل پیش کیا گیا۔ اجلاس میں اے این پی کے رکن وقار احمد نے اظہار خیال کیا کہ سوات میں بجلی کی تاریں گرنے سے تین مزدور زخمی ہوئے، بجلی کی تاریں گرنا پیسکو کی غفلت کا نتیجہ ہے، حکومت علاج کے لیے مالی امداد کا اعلان کرے۔حکومتی رکن فضل الہٰی کا کہنا تھاکہ شدید گرمی میں کئی گھنٹے بجلی بند رہتی ہے۔ 20، 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ ناقابل برداشت ہے۔ کورم پورا نہ ہونے پراسمبلی اجلاس تین اگست سہ تین بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

بل منظور

مزید :

صفحہ آخر -