مزار بی بی پاک دامن پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں، فیصل شہزاد

  مزار بی بی پاک دامن پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں، فیصل شہزاد

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ایس ایس پی آپریشنزلاہور فیصل شہزاد نے شہادت حضرت مسلم بن عقیل ؓکے سالانہ پروگرام کے سلسلہ میں مزار بی بی پاک دامن کا دورہ کیااورمزار پر کئے جانے والے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ایس پی سول لائنز رضا صفدر کاظمی،ڈی ایس پی قلعہ گجر سنگھ سرکل رانا اسلام،ایس ایچ قلعہ گجر سنگھ ودیگر پولیس افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے ایس پی سول لائنز رضا صفدر کاظمی نے ایس ایس پی آپریشنز کو سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔فیصل شہزادنے ڈیوٹی پر تعینات افسران و جوانوں کو الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے مزار، مین بازار و متعلقہ علاقوں میں تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنائیں ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ مزار کے داخلی و خارجی راستوں پر زائرین کو واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹرز سے اچھی طرح چیک کرنے کے بعد ہی مزار میں داخل ہونے دیا جائے خواتین زائرین کے ہینڈ بیگز اور پرس بھی اچھی طرح چیک کریں انہوں نے مزیدکہا کہ مزار سے متصل بلند عمارات پر تعینات سنائپر مشکوک افراد، اشیاء اور وہیکلز پر کڑی نظر رکھیں۔کسی بھی شخص کو تلاشی اور چیکنگ کے بغیر مزار کے احاطہ میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -