سی پیک سے پاک چین دوستی اگلے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، یاؤ جنگ

  سی پیک سے پاک چین دوستی اگلے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، یاؤ جنگ

  

اسلام آباد /کوئٹہ(این این آئی)پاکستان میں متعین عوامی جمہوریہ چین کے سفیر یاؤ جنگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان دیر پا اورپائیدار دوستی ہے،پاک چین فوجی تعلقات دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک تعلقات کا ایک اہم ستون ہیں، سی پیک سمیت دیگر منصوبوں سے پاک چین دوستی اگلے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، چین پاکستان کے ساتھ ملکر خطے اور دنیا میں امن واستحکام کو فروغ دینے کے خواہاں ہے۔،یہ بات انہوں نے پیپلز لیبریشن آرمی کی 93ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی، انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کی لازوال دوستی ہمیشہ سے قائم و دائم ہے دونوں ممالک نے کڑے وقت میں ایک دوسرے کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے کورونا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ کے دوران دونوں ممالک نے اعلیٰ سطح کے سیاسی رابطے رکھے اور ایک دوسرے کی مدد کی ہے پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات اگلے مرحلے میں داخل ہوگئے جہاں سی پیک سمیت دیگر منصوبوں پر کام جاری ہے چینی سفیر نے کہا کہ چین اور پاکستان نے آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے جس کا مقصد نئے دور میں معاشرے کے مشترکہ مستقبل کی تعمیر کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک چین فوجی تعلقات دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک تعلقات کا ایک اہم ستون ہیں چین علاقائی خودمختاری، آزادی اور پاکستان کی سلامتی کے تحفظ اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہتا ہے،چین پاکستان کے ساتھ فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے اور اسے بڑھانے کا خواہاں ہے تاکہ خطے اور دنیا میں امن واستحکام کو فروغ دیا جا سکے۔

یاؤ جنگ

مزید :

صفحہ آخر -