صدرمملکت کی عیدالاضحی کے موقع پر پوری قوم اورعالم اسلام کومبارکباد

  صدرمملکت کی عیدالاضحی کے موقع پر پوری قوم اورعالم اسلام کومبارکباد

  

اسلام آباد (این این آئی)صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے عیدالاضحی کے موقع پر پوری قوم اورعالم اسلام کومبارکباددیتے ہوئے کہاہے کہ مقصد کے حصول میں ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار رہنا ہی کامیابی کی کنجی ہے، عوام کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر کو ہر گز نظر انداز نہ کریں، عیدِ قربان کے اس موقع پر قربانی کے جذبے سے سرشار ہو کر غریبوں اور ضرورت مندوں کی بڑھ چڑھ کرمدد کی جائے۔ عیدالاضحی کے موقع پرقوم کے نام اپنے پیغام میں صدر مملکت عارف علوی نے عید الاضحی کے پر مسرت موقع پر پوری پاکستانی قوم اور عالم ِاسلام کو مبارک باد پیش کر تے ہوئے کہاکہ خوشی کا یہ موقع ہمارے زندگی میں ڈھیروں مسرتیں اور کامرانیاں لے کر آئے گا۔صدرنے کہاکہ اللہ تعالی نے اپنے برگزیدہ بندوں کو مختلف امتحانات میں ڈال کر آزمایا، یہ بزرگ ہستیاں ان امتحانات میں پوری طرح سرخرو ہوئیں، آزمائش اور امتحان کی صورتحال میں ثابت ِقدم رہنا چاہئے، مقصد کے حصول میں ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار رہنا ہی کامیابی کی کنجی ہے۔صدرنے کہاکہ اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے ساری دنیا پریشان ہے، تمام انسانیت کسی نہ کسی طرح اس وباء سے متاثر ہوئی ہے، وباء نے معاشی طور پر ساری دنیا کو بڑے نقصان سے دوچار کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بڑی بڑی طاقتور حکومتیں اپنے عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مشکلات سے دوچا ر ہیں۔

صدرمملکت

مزید :

صفحہ آخر -