چمن میں مظاہرین پر فائرنگ کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئے،نفیسہ شاہ

  چمن میں مظاہرین پر فائرنگ کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئے،نفیسہ شاہ

  

اسلام آباد (آن لائن)پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے فائرنگ میں قیمتیں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چمن میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، فائرنگ کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئے، پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی اور بنیادی حق ہے، کسی شہری کو ہتھیاروں کے زور پر آئینی اور قانونی حق استعمال کرنے سے روکا نہیں جا سکتا۔

نفیسہ شاہ

مزید :

صفحہ آخر -