احتساب کے بارے جعلی حکومتی بیانیہ بے نقاب ہو چکا،قمرزمان کائرہ

احتساب کے بارے جعلی حکومتی بیانیہ بے نقاب ہو چکا،قمرزمان کائرہ

  

لاہور(این این آئی)پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ احتساب کے بارے میں جعلی حکومتی بیانیہ بے نقاب ہو چکا ہے، صرف اپوزیشن جماعتوں کو ہدف بنایا جارہا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے اب تک جتنے وزیر اور مشیر فارغ کئے ہیں ان پر کرپشن الزامات کے باوجود ان کے خلاف انکوائری ہوئی نہ ان کے مقدمات نیب کو بھیجنے گئے،ان سب لوگوں کو این آر او دے کر گھر بھیج دیا جاتا ہے۔ آج بھی حکومت میں درجنوں مشیر اور معاون خصوصی ایسے ہیں جو ار ب پتی ہیں جن کے مفادات کا ٹکرا براہ راست حکومتی کمرشل اداروں سے ہے لہٰذاان پر کوئی ہاتھ نہیں ڈال رہا۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نااہلی اور نالائقی چھپانے کیلئے حکومتی وزرا ء کھوکھلی باتوں اور الزام تراشیوں سے اپنے وقت کو دھکا لگا رہے ہیں،عوام پر مہنگائی اور بیروزگاری کاعذاب مسلط ہے۔

قمرزمان کائرہ

مزید :

صفحہ آخر -