ملک میں شفاف احتساب سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے:گورنر پنجاب

  ملک میں شفاف احتساب سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے:گورنر پنجاب

  

لاہور(آئی این پی)گورنرپنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ ملک میں بلاتفر یق اور شفاف احتساب سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے، سیاسی مخالفین کو ملکی مفاد کا سوچنا چاہیے۔چیئرمین ہلال احمر ابرارالحق اور پارٹی وفود سے ملاقاتوں کے دوران گورنر پنجاب نے کہا کہ سیاسی مخالفین کو اپنی فکر ہے ان کو ملک کے مفادات کا سوچنا چاہیے۔ ملکی مفاد میں قانون سازی میں اپوزیشن کو ساتھ دینا چاہیے، ایف اے ٹی ایف سے متعلق 2بل کی منظوری تاریخی اقدام ہے، دہشت گردی کیخلاف22کروڑ پاکستانی افواج اور دیگر فورسز کے ساتھ ہیں۔چودھری سرور کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں، عوام عید سادگی سے منائیں اور ایس اوپیزپر عمل کریں گے۔

گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -