عوام عید پر بھیڑ نہ لگائیں، فون پر ہی مبارکباد دیں،قاسم سوری

عوام عید پر بھیڑ نہ لگائیں، فون پر ہی مبارکباد دیں،قاسم سوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ (آن لائن)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عید پر رش والی جگہوں پر نہ جائیں بلکہ فون پر ہی مبارکباد دیں۔ اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ کہاکہ عید الضحیٰ قربانی کا درس دیتاہے۔ پچھلی عید کو بھی حکومت نے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ اپنے اور اپنے پیاروں کو اس وائرس سے بچانے کیلئے گھروں میں رہنا ہے لیکن تمام پاکستانیوں نے لاپرواہی کی اور ایس اوپیز پر عمل نہیں کیاجس سے بہت سے لوگ اس بیماری سے فوت ہوئے،تھوڑا مشکل وقت رہ گیاہے،کورونا کا گراف نیچے جارہاہے،میل ملاپ سے گریز کرناہے۔ہماری آبادی میں اکثریت غربت کی لکھیر کے نیچے زندگی بسرکررہے ہیں لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت سے لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
قاسم سوری

مزید :

صفحہ آخر -