اب نمائشی آپریشن ہوگا نہ ڈرامے بازی تمام تجاوزات گریں گی،آشکار داور

اب نمائشی آپریشن ہوگا نہ ڈرامے بازی تمام تجاوزات گریں گی،آشکار داور

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی(ایس بی سی اے) نے کمر کس لی۔غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری ہے اور ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے آشکار داور نے صدر ٹاؤن میں آپریشن کا معائنہ کیا۔اس موقع پرانہوں نے کہا کہ میں کراچی کا رہنے والا ہوں، اب کوئی ڈرامے بازی برداشت نہیں کروں گا اور نہ ہی نمائشی آپریشن چلے گا بلکہ غیر قانونی عمارتیں جب تک زمین بوس نہیں ہوں گی آپریشن جاری رہے گا۔ غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افسران کی بھی فہرست بنالی ہے جو اینٹی کرپشن کو بھیجی جائیں گی۔انہوں نے خبردار کیا کہ غیر قانونی تعمیرات کرنے والے بلڈرز بھی بازآجائیں ورنہ نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے۔ جن عمارتوں سے متعلق کیسزہیں، ان کے لیے خود چیف جسٹس سے ملاقات کرکے قانونی معاملے پر بات کروں گا۔آشکار داور نے کہا کہ سندھ حکومت اور تمام مشینری میرے ساتھ ہے کیوں کہ عہدے کا چارج غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کی شرط پر لیا ہے۔

آشکار داور

مزید :

صفحہ آخر -