پاکستان نے سمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا وائر س پر قابو پالیا:اسد قیصر

پاکستان نے سمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا وائر س پر قابو پالیا:اسد قیصر

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاون کے باعث پاکستان نے کورونا وائرس پر قابو پا لیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد کم ہوئی ہے۔ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں سے ہے جہاں حکومت کی کامیاب حکمت عملی اور سمارٹ لاک ڈاون سے عالمی وبا کورونا پر قابو پا لیا گیا ہے۔

اسد قیصر

مزید :

صفحہ آخر -