ممبئی، فٹ پاتھ پررہنے والی لڑکی نے میٹرک کا امتحان پاس کرلیا

  ممبئی، فٹ پاتھ پررہنے والی لڑکی نے میٹرک کا امتحان پاس کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) جستجو اور لگن ہو تو دنیا کا کوئی بھی کام ناممکن نہیں، بھارتی شہر ممبئی میں فٹ پاتھ پر زندگی بسر کرنے والی عصمہ سلیم شیخ نے اپنی محنت سے میٹرک کا امتحان پاس کرلیا۔ممبئی کے آزاد میدان کیساتھ فٹ پاتھ پر زندگی بسر کرنے والی 17 سالہ عصمہ کے والد لیموں پانی کا ٹھیلا لگاتے ہیں۔عصمہ کا کہنا ہے کہ والد نے مالی مشکلات کے باوجود ایڈمیشن دلایا اور انہیں سپورٹ کیا اور اب وہ آگے بھی تعلیم جاری رکھیں گی۔امتحان میں پاس ہونے کے بعد عصمہ کی والد کو مٹھائی کھلاتے ہوئے وائرل ویڈیو کو 2لاکھ سے زائدمرتبہ دیکھاجاچکاہے۔
امتحان پاس

مزید :

صفحہ آخر -