عمران مافیا چینی درآمد کے نام پر بڑی ڈکیتی ڈالنے جا رہاہے،مریم اورنگزیب

  عمران مافیا چینی درآمد کے نام پر بڑی ڈکیتی ڈالنے جا رہاہے،مریم اورنگزیب

  

اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے چینی درآمد کرنے کے حکومتی فیصلے کو ’چینی ڈکیتی پارٹ تھری‘قرار دے دیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ چینی چور عمران مافیا نے ایک دفعہ پھر ملک میں چینی کا ذخیرہ ختم کر دیا ہے۔ عمران صاحب چینی چوری کر کے وکٹری کا نشان بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قوم خبردار رہے، عمران مافیا چینی درآمد کے نام پر بڑی ڈکیتی کرنے جارہا ہے،کچھ عرصے بعد عمران صاحب پھر چینی انکوائری کمشن بنائیں گے اور خود کوایک اور این آر اودیں گے۔ عمران مافیا 3 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی آڑ میں قوم اور اس کے خزانے سے اربوں روپے مزید لوٹنے کی منصوبہ بندی کرچکا ہے،عمران صاحب 23 ارب روپے سے زائد چینی مافیا کو عیدی دے رہے ہیں،عمران صاحب عالمی منڈی سے مہنگے داموں خریدکر مافیاز کے ذریعے وہی چینی مہنگے داموں قوم کو فروخت کرائیں گے۔ عمران صاحب گندم کی کرشنگ سے تین ماہ پہلے چینی کی درآمد کیوں؟

بڑی ڈکیتی

مزید :

صفحہ آخر -