کراچی کے عوام کوکسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، گورنر سندھ

کراچی کے عوام کوکسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، گورنر سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے، پاک فوج،ایف ڈبلیو او مل کر شہر کو صاف کریں گے۔ وفاقی حکومت کسی بھی صورت میں کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی، ہر مون سون میں شہر کے نشیبی علا قوں کا ڈوبنا افسوناک ہے۔تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل کی زیرصدارت کراچی کے مسائل سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران وفاقی وزیرعلی زیدی،چیئر میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے شرکت کی۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو بریفنگ دی۔اجلاس کے دوران عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کراچی کے لئے بہت زیادہ فکر مند ہیں۔ شہر کے مسائل کے مستقل حل کے لئے وزیراعظم نے سمری منظور کی۔
عمران اسماعیل

مزید :

صفحہ آخر -