میٹرک میں 95 فیصد نمبر لینے والے شربت فروش طالبعلم کیلئے وظیفہ مقرر

میٹرک میں 95 فیصد نمبر لینے والے شربت فروش طالبعلم کیلئے وظیفہ مقرر

  

لاہور،ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)میٹرک میں گزشتہ برس نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے غریب طالب علم حذیفہ کے لیے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے وظیفے کا اعلان کیا ہے۔ حذیفہ نے گذشتہ سال میٹرک سائنس میں 95 فیصد نمبر حاصل کیے تھے، وہ پانچ سال سے شربت کے ٹھیلے پر کام کررہا ہے، بیوہ ماں اور چار بہن بھائیوں کا خود کفیل ہے۔پروفیسر اصغر زیدی کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی فیس اور ہاسٹل کے اخرجات بھی برداشت کرے۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی کا کہنا ہے کہ حذیفہ جیسے بچے دیگر طلبہ کے لیے رول ماڈل ہیں، تعلیم کے معاملے میں ہر طرح کی سپورٹ کریں گے۔

رول ماڈل

مزید :

صفحہ آخر -