آن لائن نیٹ بال کوچنگ کورس کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا

  آن لائن نیٹ بال کوچنگ کورس کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا

  

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام آن لائن نیٹ بال کوچنگ کورس کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر رزاق آرائیں نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کوچنگ کورس کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورس میں شرکت کیلئے ملک بھر سے نیٹ بال کے کھلاڑی، کوچز، ٹیکنیکل آفیشلز کے علاوہ تعلیمی اداروں سپورٹس ٹیچرز بھی اپنی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ رجسٹریشن آئندہ ہفتے شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام گذشتہ دنوں آن لائن نیٹ بال سیمینار کا انعقاد بھی بہت کامیاب ہوا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -