آسٹن ولا نے جان لانگی کو نیا سپورٹ ڈائریکٹر مقرر کر دیا

        آسٹن ولا نے جان لانگی کو نیا سپورٹ ڈائریکٹر مقرر کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برمنگھم(اے پی پی) انگلینڈ کے فٹ بال کلب آسٹن ولا نے کوپن ہیگن کے تکنیکی ڈائریکٹر جان لانگی کو اپنا نیا سپورٹنگ ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔ 40 سالہ جان لانگی عیسیٰ گارسیا پیٹارچ کی جگہ یہ ذمہ داریاں نبھائیں گے، عیسیٰ گارسیا پیٹارچ نے گزشتہ روز کلب کو خیرباد کہہ دیا۔ جان لانگی کی آمد ائندہ سیزن پریمیر لیگ میں اسی طرح کی جدوجہد سے بچنے کیلئے ان کی حکمت عملی کا ایک حصہ ہے۔ آسٹن ولا نے گذشتہ موسم گرما میں کھلاڑیوں پر 100 ملین سے زیادہ یورو خرچ کرنے کے بعد سیزن کے اختتامی ہفتے ان کی منتقلی کی پالیسی کا جائزہ لیا، ان میں سے بہت سے کھلاڑی توقعات پر پورا نہیں اتر سکے، اس کے بعد آسٹن ولا نے رواں سال جنوری میں گول کیپر پیپی رینا، مڈفیلڈر ڈینی ڈرنک واٹر اور سٹرائیکر میبونا سماٹا کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کئے تھے۔لانگی انگلینڈ فٹ بال کا تجربہ رکھتے ہیں۔
اور وہ 2012-13ء کے سیزن کے دوران وولور ہیمپٹن وانڈرس کے منیجر کی حیثیت سے سٹیل سولباکن کے معاون کی حیثیت سے کام کر چکے ہیں۔