جاوید مرتضیٰ پی سی بی کے نئے چیف فنانشل آفیسر مقرر

    جاوید مرتضیٰ پی سی بی کے نئے چیف فنانشل آفیسر مقرر

  

لندن (نیٹ نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بورڈ آف گورنرز کا ویڈیو لنک پر اجلاس ہوا جس میں دوہری شہریت اورچیف ایگزیکٹو وسیم خان کے استعفے پر غور نہیں ہوا۔ترجمان کے مطابق بورڈ میں تمام تقرریاں اور کام آئین کے مطابق ہیں، اجلاس میں سی ای او سیم خان نے پاکستانی ٹیم کی تیاریوں پر بریفنگ دی،جاوید مرتضیٰ پی سی بی کے نئے چیف فنانشل آفیسر مقرر کردیے گئے، وہ تین اگست سے ذمے داریاں سنبھالیں گے۔ویڈیو لنک اجلاس برطانیہ میں موجود چیئرمین احسان مانی کی صدارت میں ہوا جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان بھی شریک تھے۔ وسیم خان نے بورڈآف گورنرز کو ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف سیریز کے حوالے سے بریفنگ دی۔پی سی بی ترجمان کے مطابق یہ ایک غیر رسمی اجلاس تھا جس میں دوہری شہریت اور وسیم خان کے استعفے کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ ترجمان کے مطابق وسیم خان کی دوہری شہریت پی سی بی آئین سے متصادم نہیں ہےاور احسان مانی پاکستان میں ٹیکس فائلر ہیں، بورڈ میں کام قانون اور آئین کے مطابق ہورہا ہے۔لندن میں بیٹھ کر پی سی بی چیئرمین نے گورننگ بورڈ کا اجلاس طلب کرلیا۔اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے 30 سالہ ملازمت کا تجربہ رکھنے والے جاوید مرتضیٰ کو چیف فنانشل ا?فیسر مقرر کیا ہے۔پی سی بی کے مطابق جاوید مرتضیٰ ایک معروف فنانس پروفیشنل ہیں، احسان مانی نے جاوید مرتضیٰ کو پی سی بی فیملی میں خوش آمدید کہا اور بتایا کہ جاوید مرتضیٰ کے تجربے سے بورڈ کو فائدہ ہوگا۔جاوید مرتضی تین اگست سے اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -