میجر لیگ سوکر یو ایس اے، دوسرا کوارٹر فائنل آج کھیلا جائے گا

  میجر لیگ سوکر یو ایس اے، دوسرا کوارٹر فائنل آج کھیلا جائے گا

  

نیویارک(اے پی پی) نیویارک سٹی اور پورٹ لینڈ ٹمبرز فٹ بال کلب کی ٹیموں کے درمیان میجر لیگ سوکر یو ایس اے کے 25 ویں ایڈیشن کا دوسرا کوارٹر فائنل میچ (آج) ہفتہ کو امریکی شہر کنساس میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق میجر لیگ سوکر یو ایس اے کا 25 ویں ایڈیشن امریکہ اور کینیڈا میں جاری ہے۔ لیگ کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل ہے اور لیگ کا دوسرا کوارٹر فائنل میچ کل ہفتہ کو میزبان ٹیم نیویارک سٹی اور پورٹ لینڈ ٹمبرز کے درمیان امریکہ کے شہر کنساس میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ لیگ کا پہلا سیمی فائنل میچ 5 اگست اور دوسرا سیمی فائنل میچ 6 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ لیگ کا فائنل میچ 11 اگست کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -