آب پاک اتھارٹی کیلئے سفارشی بھرتیاں کرنے کا احتساب ہوگا،عظمیٰ بخاری

آب پاک اتھارٹی کیلئے سفارشی بھرتیاں کرنے کا احتساب ہوگا،عظمیٰ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آب پاک اتھارٹی کیلئے 300سفارشی بھرتیاں کرنے کا بھی احتساب ہوگا۔ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ کو گورنری کے اثر رسوخ سے ہٹانے کا بھی احتساب ہوگا۔ہم اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے تمام حکومتی کارندوں کی لسٹیں تیار کررہے ہیں۔گورنر ہاؤس پنجاب کو سیاسی تھیٹر اور مک مکاؤ کی جائے پناہ کا بھی حساب ہوگا۔اپوزیشن نے سلطنت نیازی کا جعلی احتساب بھگت لیا ہے، چوہدری سرور کے بیان پر ردعمل میں کہااب اربوں کے جعلی ٹھیکوں،چینی چوری،آٹا چوری اورادویات چوروں کا اصل احتساب ہوگا۔وقت کاپہیہ تیزی سے گھوم رہا ہر فسادی،بربادی اور جعلی تبدیلی کا چہرہ بے نقاب ہورہا ہے