مہنگائی سے تنگ عوام پیپلز پارٹی کا دور یا دکر رہے ہیں،چوہدری منشاء پرنس

  مہنگائی سے تنگ عوام پیپلز پارٹی کا دور یا دکر رہے ہیں،چوہدری منشاء پرنس

  

لاہور(سٹی رپورٹر) عید الاضحی کے موقع پر حکومت نے عام آدمی سمیت تاجروں کا جینا بھی دشوار کر دیا ہے ایسے میں لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں اور حکومت خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہی ہے۔ پیپلز پارٹی نے اس ملک کی عوام کے لئے جو کیا وہ آج تک کوئی جماعت نہیں کر سکی۔حکومت پنجاب میں بلاول بھٹو زرداری کے دوروں سے پریشان ہے جس کے باعث ان کی نیندیں حرام ہیں ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے رہنماؤں ٹکٹ ہولڈر پی پی 150 چوہدری منشاء پرنس،نائب صدر لاہور مسرت صدیقی، انفارمیشن سیکرٹری خواتین لاہور شہناز کنول اور رہنماء چوہدری وقاص منشاء پرنس نے ”پاکستان“ فورم میں کیا۔ چوہدری منشاء پرنس نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کو رکھ دی ہے۔مسرت صدیقی نے کہا کہ بلاول بھٹو کے دورہ لاہور سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار نظر آ رہی ہے کیونکہ وہ جانتی ہے کہ پنجاب ہی وہ واحد راستہ ہے جہاں سے بھٹو شہید نے بھی پورے پاکستان کی عوام کو جگایا تھا،شہناز کنول،چوہدری وقاص منشاء پرنس نے کہا کہ عیدلاضحی کے موقع پر ان لوگوں کا خیال کریں جو قربانی کا فریضہ ادا نہیں کر سکتے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -