پی ٹی آئی صاف پانی کی فراہمی کیلئے مصروف عمل ہے،اعجازچودھری

پی ٹی آئی صاف پانی کی فراہمی کیلئے مصروف عمل ہے،اعجازچودھری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے حلقہ این اے 133 غازی روڑ سٹاپ مین فیروز پور روڈپر منی واسا ڈسپوزل پمپ کا افتتاح کیا، اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں اور کارکنوں سے اعجاز احمد چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت شہریوں کیلئے پانی کی نکاسی اور صاف پانی کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے، غازی روڑ سٹاپ منی ڈسپوزل لگنے سے عوامی کالونی، سیالکوٹی محلہ،جہانگیر پارک چوک،محلہ میو،ایوب روڑ کے مکین مستفید ہونگے، شہریوں کو سیوریج کی نکاسی،صاف پانی کی فراہمی کیلئے پی ٹی آئی حکومت ترجیحی اقدامات کررہی ہے، غازی روڑ سٹاپ کے علاقوں مکینوں سیوریج کا دیرینہ مسئلہ تھا، وزیر اعظم کے فنڈز میں تحریک انصاف کے کارکنوں کے مسائل کیلئے خصوصی فنڈز مختص کیا گیا ہے۔

، برساتی موسم میں منی ڈسپوزل پمپ لگنے سے سیوریج کا نظام بہتر ہوگا، انہوں نے کہاکہ عیدقربان پر پورے حلقہ این اے 133 میں آلائشوں کو اٹھانے اور صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا ہے،پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو ذمہ داریا ں سونپ دی گئی ہیں، اپنی اپنی یونین کونسل میں تمام امور کی نگرانی کریں گے، اس موقع پر کوآرڈینیٹر آفتاب افگن،جہانگیرمغل، رانا اویس، اشفاق بلوچ، مرتضیٰ عاجز، چوہدری صفدر،لیاقت مغل، عمران عبدالشکور، اکمل قادری، مہرراشد، عدنان وکی، راؤ ماجد، حافظ ذیشان، ہمایوں مغل، رفیق وٹو، حنیف قصوری،راناصغر سمیت دیگر کارکنان موجودتھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -