قربانی بندے اور معبود کے مابین وفا کے رشتے کی مضبوطی کا نام ہے،ضمیر بٹ

  قربانی بندے اور معبود کے مابین وفا کے رشتے کی مضبوطی کا نام ہے،ضمیر بٹ

  

لاہور (سٹی رپورٹر) پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے پیٹرن انچیف ضمیر احمد بٹ، چیئرمین حاجی فداحسین، صدر گل محمد مرزا، چیف آرگنائزر محمد جاوید پپو، نائب صدر نعمت اللہ جان، جنرل سیکرٹری شوکت علی صافی، سینئر وائس چیئرمین محمد جاوید آفریدی، میڈیا سیکرٹری کاشف امین نے عیدالاضحی پر اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے قربانی درحقیقت بندے اور معبود کے درمیان ایثار اور وفا کے رشتے کی مضبوطی کا نام ہے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنی عزیز ترین اولاد خداوند عالم کے حضور پیش کرکے اللہ رب العزت سے لافانی اور لازوال رشتے اور عہد وفا کی تاریخ رقم کی۔ جسے نسل انسانی قیامت تک سلام عقیدت پیش کرتی رہے گی۔ اہلیان اسلام، اہلیان وطن عید کی خوشیوں میں کمزور، بے سہارا، بے آسرا افراد کو ضرور یاد رکھیں، خوشیاں بانٹیں، محبتیں پھیلائیں تاکہ حقیقی معنوں میں قربانی کا حق ادا ہوسکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -